پیٹرول کی قیمت مزید 15 روز کےلیے برقرار، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کرنے اعلان کر دیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق 10 روپے کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 83 پیسے جبکہ ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت179 روپے لیٹر مقرر کر دی گئی۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔