معروف صنعتکار ایس ایم منیر کراچی میں انتقال کرگئے

معروف صنعتکار ایس ایم منیر 84 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔

ایس ایم منیر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم ایس ایم منیر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ تھے۔

ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے اور مختلف کمپنیوں، بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔

ایس ایم منیر نے آج ہی کاٹی میں گورنرسندھ سے ملاقات کی تھی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ تقریب میں بھی شریک تھے۔