اسلام آباد: گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد ( islamabad ) ميں سرينگر ہائی وے پر پولیس موبائل وين کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے واقعہ میں پوليس نے ڈرائيور کو حراست ميں لے کر مقدمہ درج کر ليا ہے۔

خاتون بیٹی کے ہمراہ سيکٹر جی نائن کے قريب سڑک عبور کر رہی تھی کہ پولیس موبائل وين کی زد میں آ کر دم توڑ گئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثریا بی بی جب کہ بیٹی کی عالیہ کے نام سے کی گئی ہے۔ ماں بيٹی افغان شہری اور اسلام آباد کے علاقے گولڑہ ميں رہائش پذير تھيں۔

حادثے ميں ايک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ آئن نائن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، جب کہ پوليس موبائل وين کے ڈرائيور کو بھی حراست ميں لے ليا گيا ہے۔