پی ٹی آئی جلسہ،اسلام آباد کا ریڈ زون سیل، ٹریفک پلان جاری

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا ہے، جب کہ پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ کی طرف ڈائیورژن ہے۔ روات سے اسلام آباد داخلے کیلئے ایک لین کھلی ہے۔ فیض آباد سے اسلام آباد کیلئے راستہ کھلا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ اسلام آباد سے راولپنڈی کیلئے کورال چوک سے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعال کریں۔ اسلام آباد ایسکپریس وے کورال اسٹاپ سے بند ہے۔ فیض آباد سے مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور راولپنڈی کے راستے بند ہیں۔

 

 

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نائنتھ ایونیو روڈ پر آئی جے پی روڈ سے فیض آباد کی طرف راستہ بند ہے، جب کہ سری نگر ہائی وے اسلام آباد ایئرپورٹ اور موٹر وے کیلئے کھلی ہے۔

مری روڈ پر فیض آباد کے دونوں اطراف سے ڈائیورژن ہے۔ ٹریفک کو متبادل کیلئے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ ریڈ زون میں نادرا اور ایکسپریس چوک سے داخلہ بند ہے۔

 

 

پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا گیا ہے۔ کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کیا گیا ہے۔

سرینا چوک داخلے کیلئے ایک لین کھلی ہے، فیض آباد بس ٹرمینل بند ہے۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کیلئے مارگلہ روڈ اور ایوب چوک استعمال کریں۔