آرمی چیف کے عہدے کیلئے ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، فوادچوہدری

پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کہتے ہیں آرمی چیف کے عہدے کیلئے ہمارا کوئی فیورٹ نہیں۔

دعوی کیاکہ حکومت چیزوں کومتنازعہ بنارہی ہے۔ جو بھی چیف لگنا ہے وہ لگے تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں۔ پی ٹی آئی تقرری پرکسی قسم کا تنازعہ نہیں چاہتی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف عوامی حمایت کھو چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پتا نہیں کہ اسلام آباد میں کنٹینر ہمارے لئے لگائے گئے ہیں یا کسی اور کیلئے لگائے گئے ہیں۔ یہ لوگ ہم سے زیادہ کسی اور سے خوفزدہ ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو قافلے راولپنڈی پہنچ جائیں گے جن کے لیے علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی لگائی جائے گی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈینگی ہوا ہے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے اگر پھر بھی عدالت بلاتی ہیں تو جانے کے لیے تیار ہوں۔