پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اربوں روپے کے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پبلک سیکٹر کمپنیوں میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پبلک سیکٹر کمپنیوں میں 38 ارب 54 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمزور مالی انتظامی امور کے تحت کمپنیوں میں وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ سرکاری کمپنیوں اور خودمختار اداروں میں 20 ارب روپے کی مبینہ مالی خرد برد کی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں میں بھرتیوں کے نام پر 83 کروڑ روپے کے مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں جبکہ غیر قانونی طور پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈ کمرشل بینکوں میں رکھ کر منافع کمایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ارب 81 کروڑ کی خرد برد خریداری میں کی گئی جبکہ پبلک اینٹرپرئزاز کے 4 آڈٹ پیراز میں 18 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔