فیفا ورلڈکپ میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال استعمال ہوں گے
فٹبال کے عالمی کپ میں مسلسل تیسری بار پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی فٹبال استعمال ہوگی۔
سیالکوٹ میں تیار ہونے والی فٹبال الریحلہ عالمی کپ میں استعمال ہوگی۔ الریحلہ جس کا کا معنی سفر ہے۔ فیفا ورلڈکپ کے لیے بنائی گئی یہ آفیشل بال 20 پینلز پر مشتمل ہے۔
قطری ثقافت کے رنگوں سے رنگی آفیشل بال سیالکوٹ کی فیکٹری میں تیار کی گئی ہے جس میں پہلی بار ری سائیکلنگ اور واٹر بیس میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔
فیکٹری مالک خواجہ مسعود کا کہنا ہے کہ اس میں ری سائیکل اور بائیو بیس نیچرل میٹریل کا استعمال ہوا ہے تاکہ ہماری فضا کم سے کم الودہ ہو۔
خواجہ مسعود کا کہنا ہے کہ نام بھی عربیک رکھا ہے جبکہ عربی ملک میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ ہو رہا ہے اس لئے انھوں کلر میں عربی کلچر کو شامل کیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب ورلڈ کپ مقابلے پاکستان میں تیار ہونے والی فٹبال سے کھیلے جائیں گے۔ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم تو شامل نہیں ہے مگر الریحلہ قطر میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔