پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو فیض آباد میں دھرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے 26 نومبر کو فیض آباد راولپنڈی میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نے بطور ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈی سی راولپنڈی کو تحریری درخواست دیدی ہے۔ واثق قیوم عباسی نے ضلعی انتظامیہ کو 26 نومبر کے اجتماع ودھرنے سے آگاہ کردیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر کا اجتماع ودھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے۔ پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب پرامن اجتماع ودھرنا دے گی۔

متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اجتماع ودھرنے کی قیادت کریں گے، ضلعی انتظامیہ اجتماع ودھرنے کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی