آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے۔

عمران خان نے راولپنڈی میں 26 نومبر کے اجتماع کی قیادت خود کرنےکا اعلان کردیا جبکہ مرکزی، صوبائی اورمقامی ذمہ داروں کو ضروری ہدایات جاری کردی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، تحریک کو جبرسے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعےمنزل حاصل کریں گے

عمران خان نے کہا کہ دوبارہ حملہ بھی ہوسکتا ہے مگر تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔ لانگ مارچ پنڈی کیوں جارہا ہے، حکمت عملی جلد سامنے آئے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو مستقبل کی پیش بندی اورفیصلہ سازی کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔