رپورٹر:محمد مختار سولگی

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کارڈیک واڈ میں ادویات و ضروری سہولیات کا فقدان. ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے کارڈیک واڈ میں  ایمر جنسی ادویات جیسے Heparine انجیکشن ، کارڈینیٹ ٹیبلٹ  اور ٹراپئی کٹ وغیرہ جو عام طور پر دل کی بیماریوں یا ہارٹ اٹیک کی صورت میں استعمال کی جانیوالی انتہائی اہم ادویات ہیں  لیکن بدقسمتی سے اکثر ایمر جنسی کے وقت  یہ ادویات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال  میلسی میں موجود نہیں ہوتیں یا مریضوں کو دی نہیں جاتیں ۔ ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال آنے والے مریضوں کو ملتان یا بہاولپور ریفر کر دیا جاتا ہے ۔بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اکثر اوقات  مریض جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات و ضروری سہولیات اور ڈاکٹرز کی توجہ کا فقدان ہے ، ایم ایس ڈاکٹر منصور کی نااہلی کیوجہ سے بھی ڈاکٹرز اور اسٹاف غفلت کامظاہرہ کرتے ہیں اور  مریضوں پر توجہ نہیں دیتے بلکہ مریضوں کو انکے پراٸیویٹ کلینکس پر چیک اپ کی ایڈواٸیس دیتے ہیں.  ایم ایس کی نااہلی کی وجہ سے میڈیکل سٹاف کی بھی کمی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ڈاکٹروں کی غفلت اور عدم توجہی  کی وجہ سے ایک بچہ دم توڑ گیا تھا . شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے نوٹس لیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر ادویات و ضروری سہولیات کی فراہمی اور کسی قابل ڈاکٹر کو ایم ایس لگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکے اور غریب اورضرورت مند مریضوں کو بھی ٹی ایچ کیو سے علاج کی سہولیات مل سکیں.