اٹک میں آئل ٹینکر ریلوے پھاٹک سے ٹکرا گیا
اٹک ( Attock ) کے علاقے فتح جنگ کے قریب آئل ٹینکر ( Oil Tanker ) ریلوے پھاٹک کی حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد سڑک کو دونوں اطراف سے سیل کردیا گیا ہے۔
نمائندہ سما کے مطابق واقعہ جمعہ 18 نومبر کی صبح پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد سڑک کو دونوں اطراف سے سیل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکر میں 60 ہزار لیٹر آئل موجود ہے ، جو حادثے کے بعد ٹینکر سے لیک ہو کر سڑک پر بہہ رہا ہے۔
پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے یہ حادثہ رونما ہوا، اسے نہیں معلوم ٹینکر کیسے ریلوے باڑ سے ٹکرایا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فتح جنگ کا یہ علاقہ حساس علاقہ ہے، جہاں بڑی تعداد میں سرکاری دفاتر اور عمارتیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون کے ماہ میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئل ٹینکر ڈرائیور نے اپنی جان پر کھیل کر آبادی کو بڑے سانحے سے بچا لیا تھا اور جلتے ہوئے ٹینکر کو دور لے گیا تھا۔
آئل ٹینکر میں موڑ کاٹتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی تھی۔
جب کہ رواں سال اگست میں سکھر ملتان موٹر وے پر جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب آئل ٹینکر ( Oil Tanker) اور ( Passenger bus ) مسافر بس میں تصادم سے 20 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے