پاراچنار مشترکہ امدادی مشقیں
پاراچنار میں پاکستان ہلال احمر اور ریسکیو 1122کی جانب سے مشترکہ تربیتی مشقیں کی گئی مشقوں کا مقصد کسی بھی حادثے میں دونوں امدادی اداروں کے کارکردگی اور باہمی ہم آہنگی کو مذید بہتر کرنا ہے سعید کمال
پاراچنار ( حسین بنگش ) پاراچنار میں پاکستان ہلال احمر ضلع کرم اور ریسکیو 1122کی جانب سے مشترکہ تربیتی مشقیں کی گئی مشقوں میں ہلال احمر پاکستان ضلو کرم کے رضاکاروں اور ریسکیو1122ضلع کرم کے اہلکاروں نے حصہ لیامشقوں کا مقصد کسی بھی حادثے میں دونوں امدادی اداروں کے درمیان باہمی رابطے کیساتھ امدادی کاروائیوں کو موثر بنانا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے متاثرین کو فوری امداد پہنچائی جاسکے اور نقصان کی خدشات کو کم سے کم کیا جاسکے، ان تربیتی مشقوں میں پاکستان ہلال احمر کے رضاکاروں اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ایک سکول میں حادثے کی صورت میں سکول کے بچوں کو حفاظت کیساتھ ریسکیو کرنے اور متاثرہ بچوں کو طبی امداد دینے اور ان کو ہسپتال منتقل کرنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع کے سیکرٹری سعید کمال نے کہا کہ ان مشقوں کی مدد سے امدادی کاروائیوں کے معیار کو بہتر کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج غلام مرتضی، ہلال احمر کے ڈیزاسٹر مینیجر شہریار خان ، ضلعی مینیجر ذیشان بنگش، سیکرٹری محمد غلام اور موجود شہریوں نے بھی ریسکیو1122کے اہلکاروں اور ہلال احمر کے رضاکاروں کے کارکردگی کو سراہا