بین الاقوامی دفاعی نمائش ’’آئیڈیاز 2022‘‘ کا آغاز
دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش ’’آئیڈیاز 2022‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش میں دفاعی ساز و سامان بنانے والے ملک کے سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ ترکی، چین، امریکا، لاطینی امریکا، یورپ، ایشیا اور مشرق بعید کے ملکوں کی کمپنیوں نے بھی اسٹال لگائے ہیں۔
نمائش میں غیر ملکی کمپنیوں کا تناسب 60 فیصد جب کہ ملکی اداروں اور کمپنیوں کا تناسب 40 فیصد ہے۔
تجارتی مندوبین کے علاوہ 64 ملکوں کے 285 اعلیٰ سطح کے مندوبین بھی آئیڈیاز 2022 کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پرغیرملکی مندوبین، اہم سرکاری شخصیات اور نمائش کے شرکا کے درمیان کاروباری کمپنیوں (B2B) کمپنیوں کی حکومتی سطح پر (B2G) سیکڑوں ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
آئیڈیاز 2022 کی مناسبت سے پاکستان پوسٹ نے 20 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔
دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ( Bilawal Bhutto Zardari ) کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 سے خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اس موقع پر ایونٹ میں شریک غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
آئیڈیاز 2022 سے خطاب اعزاز کی بات
ٹریفک پلان
ایکسپو سینٹر کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئے ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کیا گیا ہے۔