لاہور اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب ڈرون طیارہ گر کر تباہ
ٹرمينل کے قريب گرکر تباہ ہونے والے چھوٹے ڈرون ميں کيمرا بھی نصب تھا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کے اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک کیمرا بھی نصب تھا۔
پولیس حکام نے ب تایا کہ ڈرون طیارہ پرواز کرتے ہوئے جیسے ہی ٹھوکر نیاز بیگ اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب پہنچا تو جيمر کے باعث ٹرمينل کے قريب گرکر تباہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق تباہ ہونے والے چھوٹے ڈرون ميں کيمرا بھی نصب تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، اور چیکنگ کرائی گئی، تاہم ڈرون میں کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔