پاکستان سے ترکیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) ( PIA ) نے ترکیے ( Türkiye ) کے شہر استنبول کے لیے فضائی آپریشن آج بروز منگل 15 نومبر سے بحال کردیا ہے۔

پاکستان سے ترکیے، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کی جانب سے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ استنبول کے لیے پہلی پرواز آج 15 نومبر کو صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو الوداع کیا، جب کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات پرواز کے ہمراہ استنبول روانہ ہوئے۔