پی ٹی آئی کی اندرونی دراڑیں کھل کر سامنے آگئیں

لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی میں دھڑے بندیاں کھل کر سامنے آگئیں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کینٹینر پر پی ٹی آئی قائدین کی آپس میں ناراضگیاں سامنے آگئیں۔

حماد اظہر نے کنٹینر کا کنٹرول سنبھال لیا تو میاں اسلم اقبال کو جھنڈی دکھا دی۔ میاں اسلم نظرانداز کئے جانے پر نیچے چلے گئے۔

لالہ موسی میں تحریک انصاف کے قائدین شاہ محمود قریشی اوردیگر کو وی وی آئی پی سکیورٹی مل گئی۔

شاہانہ پروٹوکول انجوائے کرنے والے کارکنوں کی تعداد سے پریشان ،راستے میں مختصر تقرریریں کرکے مارچ میں اپنا حصہ ڈالنے لگے۔