فائنل میں ناکامی پر شاداب خان نے قوم سے معافی مانگ لی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر شاداب خان نے قوم سے معافی مانگ لی۔

میلبرن میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

فائنل میں ہار کے بعد قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹوئٹ کی ہے، جس میں انہوں نے مداحوں سے شکست پر معذرت کی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ قومی ٹیم کی مسلسل حمایت پر ہم پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

’’ٹرافی انگلینڈ نے جیت لی مگر دل پاکستان نے‘’

مداحوں سے مخاطب ہوکر شاداب خان نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی لیکن آپ کے لئے ٹرافی نہ جیت سکے، آپ کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکنے پر معذرت چاہتے ہیں۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت ٹیم خود کو بہتر کرنے اور مزید مضبوطی سے واپسی کی کوشش کریں گے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم پر بھروسہ نہ چھوڑیں، آپ کا اعتماد ہمیں مضبوط بناتا ہے۔