ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکا،6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

رکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 53 زخمی ہوگئے۔

دھماکا شہر کے مصروف ترین مرکز میں ہوا ہے جہاں سیاحوں کے بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکیا نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 4:20 پر ہوا تھا جس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن انہوں نے تعداد نہیں بتائی۔

ترک حکام کے مطابق پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔