رپورٹر: محمد مختار سولگی.

سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے،نزلہ،زکام اور کھانسی موسم سرما کے خاص امراض ہیں.ان سے بچاؤ کے لئے بہت احتیاط کرنی چائیے . : ڈاکٹر غلام رضاشاہ .

موسم سرما کا آغاز | ہو چکا ہے نزلہ، زکام اور کانسی موسم سرما کے خاص امراض میں ان سے بچاؤ کے لئے بہت احتیاط کرنی چائیے . ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر غلام رضاشاہ نے موسمی تبدیلی پر احتیاتی تدابیر کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ موسم سرما میں ہوا کے سرد ہو جانے سے جسم کے مسام بند ہو جاتے ہیں جس سے پسینہ نہیں آتا ، یہی وجہ ہے کہ جسم کی حرارت کا برقرار رکھنے کے لئے زیادہ مقوی غذا کا استعمال کیا جاتا ہے. سردی میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں، ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی اکثریت موی بیماریوں کا شکار ہے. سرد موسم میں جوڑوں کے درد دمے اور نمونیہ کے مریضوں کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے .رات کوزیادہ سردی ہوتی ہے اس لئے کھلے میں یا بالکل بند کمرے میں نہ سوئیں بلکہ کھڑ کی اور روشن دان ہمیشہ کھلا ہونا چاہیے .چھوٹے بچے سرد موسم کی سختی کو برداشت نہیں کر پاتے ،لہذا والدین کو چاہیے کہ وہ موسم سرما کے آنے سے پہلے ہی ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ، جن کے سبب ان بیماریوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ نزلہ بخار کی شدت کی وجہ سے نمونیا ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی پیٹیاں چلنے لگتی ہیں اور انہیں سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چھوٹے بچوں کے پاؤں سر اور سینے کو خاص طور پر گرم کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد میں سردی کی شدت جب سینے پر پڑتی ہے تو اس سے ان کو فالج کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ جا تا ہے اور اس حالت میں جسم کو ٹھنڈے ماحول اور ٹھنڈے پانی سے بچانا چاہئے گرم کپڑوں کے ذریعے سینے کو چھی طرح ڈھانچنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں گرم چیزوں کا بھی استعمال کرنا چاہے.