آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے شروع کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ اور منگلا گریژن کا دورہ کرکے افسران و جوانوں سے ملاقاتیں اور خطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کرکے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے امن و استحکام کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر 2022 کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد وہ اس میں توسیع نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔