سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ججز سے حلف چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بارکونسل کے نمائندے، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔

تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، اور عدالت عظمیٰ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

گزشتہ روز صدرعارف علوی نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل ایک 175 اے کے تحت دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی تھی۔