رپورٹر : محمد مختار سولگی.

ٹریفک اہکار کی نااہلی،ون وے ٹریف ایک ہی ساٸیڈ چلانے سے کار اور رکشہ میں تصادم.خاتون زخمی.

میلسی میں کالونی روڈ ایک ساٸیڈ ناجاٸیز تجاوزات اور مرمت کی وجہ سے بند کیا ہوا ہے. دونوں طرف کی ٹریفک ایک ہی ساٸیڈ سے چلتی ہے.
ٹریفک اہلکاروں کی نااہلی سے ٹریفک کنٹرول نہیں ہورہی ، یو بی ایل کے سامنے تیز رفتاری کی وجہ سے کار اور رکشہ میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں ایک عورت شدید زخمی ہوگٸی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میلسی شفٹ کردیا گیا.
واضح رہے کالونی روڈ میلسی عرصہ سے ایک ساٸیڈ بند کرکے ایک ساٸیڈ سے چلاٸی جارہی ہے لیکن ٹریفک اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے سے قاصر ہیں جسکی وجہ سے آٸے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں.