وانا میں دہشت گردوں کا پولیس تھانہ پر حملہ

وزیرستان (احمد نور)

وزیرستان (احمد نور)گزشتہ شب نامعلوم شر

پسندوں کی جانب سے لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں پولیس تھانہ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ ، 2 پولیس اہلکار موقع پر جانبق، جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے راغزائی تھانہ پر چاروں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ایس آئی فرمان اور ایس ائی فرید موقع ہی پر جانبحق ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار عصمت الله اور ریاض احمد حملے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ اوروں نے تھانہ میں موجود سارا اسلحہ ساتھ لے گئے ہیں اور پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا

اے ایس آئی فرمان اور اے ایس آئی فرید اللہ کی نماز جنازہ آج سکاؤٹس کیمپ وانا ادا کردی گئی۔ جنازے میں اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی پولیس اور ایف سی کمانڈنٹ اویس شمیم کے علاؤہ دیگر افسران سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔