جنوبی وزیرستان: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا،ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہل کاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔
حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جب کہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔