عمران خان پر فائرنگ؛ مرضی کی ایف آئی آر پرویز الہیٰ کے لئے مشکل بن گئی
وزیر آباد میں فائرنگ کے معاملے پر عمران خان کی مرضی کی ایف آئی آر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے لئے مشکل بن گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے پر اپنے پارٹی چیئرمین کے نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔
عمران خان پر فائرنگ؛جوڈیشل کمیشن کےلیے خط
پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے ایف آئی آر درج کرانے میں دلچسی نہیں دکھائی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب اسٹبشلمنٹ کے خلاف نہیں جاسکتے، وہ عمران خان کی جانب سے نامزد اسٹیبلشمنٹ کے ایک بڑے نام کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔
اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کی عمران خان کو قائل کرنے کی تمام کوششیں بھی کیں لیکن تمام رائیگاں چلی گئیں۔
موجودہ صورت حال میں چوہدری پرویز الہی اور عمران خان کے تعلقات بچانے کے لئے مونس الٰہی میدان میں آگئے ہیں۔