سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان 21 نومبر کو دورہ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کےمطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ سعودی کابینہ کے ارکان، سعودی عرب کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی، جو دورے کے حوالے سے انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کا اضافی بیل آؤٹ پیکیج ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔