اسلام آباد: پولیس اہلکار آفیسر کے ہتک آمیز رویے کیخلاف پھٹ پڑے

آئی جی اسلام آباد نے ڈی ایس پی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا۔ کہا کوئی افسر ہی کیوں نہ ہو، کسی کا گالی دینے کا حق کسی کو نہیں۔

ترجمان کے مطابق واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی سیکیورٹی واقعہ کی میرٹ پر انکوائری عمل میں لائیں گے۔

علامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے کسی بھی آفیسر کے خلاف بلا امتیاز عہدہ اور مرتبہ غیر شائستہ زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اعلیٰ افسران کو الفاظ اور عمل میں رول ماڈل کے طور پر کام کرنا چاہیے۔