پی ٹی آئی مارچ پر فائرنگ کا ملزم نشے کا عادی نکلا، اہم حقائق سامنے آگئے

پی ٹی آئی مارچ میں فائرنگ، ملزم نوید کے بارے میں اہم حقائق سامنے آگئے۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے، ملزم نے پستول کے ساتھ 46 گولیاں بھی خریدیں، ملزم بائی پاس روڈ کے ذریعے جائے وقوعہ تک پہنچا۔

پولیس تفتیش کے مطابق حملہ آورنے پہلے مسجد کی چھت استعمال کرنے کی کوشش کی، مسجد میں نمازعصرجاری تھی، پولیس نےچھت پرنہ جانے دیا۔

تفتیش کے مطابق ملزم مارچ میں شریک لوگوں کونمازاور کنٹینرپرلگے پارٹی ترانے بند کرانے کا کہتا رہا۔

کنٹینرسے 15 سے 20 قدم کے فاصلے پرملزم نے پورا برسٹ فائر کیا۔

پستول میں گولیاں دیسی ساختہ تھیں،8 گولیاں چلنے کے بعد ایک گولی پھنس گئی، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا گیا۔