فخر زمان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے
قومی ٹیم کے مستند بلے باز فخر زمان انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹيم کے ليے ايک بری خبرسامنے آئی ہے، کہ مستند بلے باز فخر زمان دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
چیف میڈیکل آفیسر نے بلے باز فخر زمان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے، اور کہا ہے کہ فخر زمان کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان قومی ٹیم نے بھی فخر زمان کی انجری کے تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ فخر زمان کی جگہ متبادل کھلاڑی کی ڈیمانڈ جلد کریں گے۔