اسلام آباد (علی مرتضیٰ) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا ،

رائٹ ہینڈ بیٹر نے اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کیا

پاکستان سپر لیگ  پشاور زلمی سے 7 سیزن میں کھیلنے والے کامران اکمل نے پشاور زلمی فرنچائز کو چھوڑ دیا انہوں نے اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کیا، کامران اکمل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پشاور زلمی فرنچائز ، اونر جاوید آفریدی ، ڈائریکٹر اکرم خان اور کپتان وہاب ریاض کا شکریہ جنہوں نے مجھے مشکل وقت میں ساتھ دیا پشاور زلمی کی طرف سے کھیلنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے کامران اکمل نے مزید کہا کہ اب پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے نئی ٹیم کے ساتھ کھیلوں گا اس لئے اپنا نام ڈرافٹ میں شامل کر رہا ہوں دیکھتا ہوں کون مجھے پک کرتے ہیں کامران اکمل کو پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے انہوں نے پشاور زلمی کی طرف سے پاکستان سپر لیگ میں 3 سنچریاں سکور بھی کیں کامران اکمل نے پشاور زلمی کو دو مرتبہ ٹائٹل بھی دلایا جس میں انکا اہم کردار تھا وہ پشاور زلمی کی طرف سے ٹاپ سکورر بھی رہے کامران اکمل نے 71 میچز میں پشاور زلمی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 26.00 ایوریج اور 136 سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1846 جس میں تین سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں