کراچی: 6 سالہ بچی پر جنسی تشدد کی تصدیق،ماموں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 6 سالہ بچی پر جنسی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے ماموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 17 سی میں ماموں اور مُمانی نے اپنی چھ سالہ بھانجی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے بعد گرم پانی پھینک کر جلا دیا۔

مبینہ تشدد کا مقدمہ الزام نمبر 1255/22 مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 (اقدام قتل)، 337 -A (I) (تشدد) اور 34 (اجتماعیت) کے تحت بچی کے ماموں کی عبدالرزاق کی مدعیت میں بچی کے دوسرے ماموں سلمان، مُمانی ثمرین سمیت ایک اور شخص غفار کے خلاف تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بچی کے ماموں اور مومانی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کو اپنے بیان میں بچی کے ایک اور ماموں عبدالرزاق نے بتایا کہ ان کی بہن آمنہ زوجہ امام دین نے 3 سال قبل اپنی تین سالہ بچی سلمان کو گود دی تھی۔ آمنہ لاڑکانہ میں رہائش پذیر ہے جسے سلمان نے فون کر کے اطلاع دی کہ ان کی بیٹی بیمار پڑ گئی ہے۔

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ آمنہ اپنی بچی سے ملنے 28 اکتوبر کو کراچی آئی جس نے دیکھا کہ اس کی بچی پر تشدد ہوا ہے۔

اپنبی درخواست میں عبدالرزاق نے کہا کہ زخمی بچی نے بتایا کہ ماموں، ممانی اور ایک اور شخص جس کا نام غفار ہے، اس کو چھریوں کے وارسے زخمی کیا اور پھر گرم پانی اس پر پھینک دیا۔

ایس ایس پی ملیر نے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو میڈیکو لیگل معائنے کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر روانہ کیا ہے اور رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں۔

دوسری جانب لیڈی سرجن نے بچی پر جنسی تشدد کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرسمعیہ کا کہنا ہے کہ بچی پر جنسی تشدد کیا گیا ہے ۔