روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کی منظوری دیدی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کی منظوری دیدی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم 372 ڈالرز فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدی جائے گی۔ گندم یکم نومبر 2022 سے 15 جنوری2023 کے دوران خریدی جائے گی۔

اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا نظرثانی شدہ مارجن 6 روپے فی لٹر مقرر کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ فنڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسلام آباد میں کھولا جائے گا۔