پاکستان میں آج انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے۔z

لانگ مارچ کے سادھوکی پہنچنے پر خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں ایک فرق ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے۔

لانگ مارچ گوجرانوالہ کی جانب گامزن

ن خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے، یہاں چوروں اور ڈاکووں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، انہوں نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اربوں روپے دیکر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ پہلے تم ہی کہتے تھے یہ چور اور ڈاکو ہیں، پرویز مشرف نے ان دونوں کو چوری پر نکالا تھا ، اب ان کو ہم پر مسلط کرکے کہتے ہیں کہ ان کو قبول کرلو، جو ان کے سامتے کھڑا ہوتا ہے، ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اعظم سواتی کو بلایا ہے، اعظم سواتی کے ساتھ جو کیا گیا اس پر شرم آنی چاہئے، اعظم سواتی پر پوتی اور پوتیوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سارے چوروں کو بٹھا کر اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھتی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ان کا ساتھ دینا ہے تو ہم اور قوم آپ کے ساتھ نہیں۔ ملک کی اسٹیبلشمنٹ قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے، جب تک ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی یہ رکنے والی نہیں۔