بھارت کو جنوبی افریقا سے شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدوں کو دھچکا
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دیدی جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو دھچکا لگ گیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سوریا کمار یادو کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سوریا کمار نے 40 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی انگیڈی نے چار جبکہ وین پرنیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 52 اور ڈیوڈ ملر 59 رنز بنائے۔