خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر لانگ مارچ کے تیسرے روز کے اختتام کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر لانگ مارچ کے تیسرے روز کے اختتام کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کے بعد عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا۔

شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج ہم مارچ کو ختم کررہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ دوبارہ شروع کریں گے، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

 

 

ہم پر چوروں اور ڈاکووں کو مسلط کیا گیا ہے

اس سے قبل لانگ مارچ کے سادھوکی پہنچنے پر خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں ایک فرق ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے۔

ملک میں جانوروں کا نظام ہے

گھڑی چور کے نعرے

مریدکے میں نوجوان نے تحریک انصاف کی قیادت کے کینٹینر کو دیکھ کر گھڑی چور کے نعرے لگادیئے۔

گھڑی چور گھڑی چور کے واضح الفاظ

خون خرابہ ہوا تو ذمہ دار پنجاب اور خیبر پختونخوا

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو آرمی چیف کے لئے مشورے دینے والا عمران خان کون ہوتا ہے، آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر عمران خان کا کوئی تعلق ہی نہیں بنتا، وہ تو قومی اسمبلی کے بھی رکن نہیں، 7 نشستوں پر جیتنے کے باوجود وہ اپنی ایک نشست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

مشورے دینے والا عمران خان کون ہوتا ہے

کسی فوجی آمر کی نرسری میں نہیں پلا

لانگ مارچ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں نہ امریکا سے مدد مانگتا ہوں نا کسی اور سے، میں اللہ سے مدد مانگتا ہوں۔

بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا

عمران خان کے کنٹينر کے قريب حادثہ

تحریک انصاف کا مارچ مریدکے پہنچے پر عمران خان نے اپنے کنٹینر پر خطاب کیا، اس دوران لوگ جگہ کی تنگی کی وجہ سے فلائی اوور اور چھتوں پر موجود تھے۔

انڈر پاس کی فائبر چھت گرنے سے 7 افراد شدید زخمی