عمران خان نے نئے آرمی چیف کیلئے 3، 3 نام دینے کا پیغام بھیجا، شہبازشریف کا انکشاف
وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے عمران خان کے ایک قریبی دوست نے اُن سے رابطہ کیا تھا۔
یوٹیوبرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عمران خان نے پیغام بھیجا کہ آرمی چیف کیلئے 3 نام آپ دیں اور 3 میں دے دیتا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے میں نے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا، عمران خان پہلے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے تھے اب بیٹھنے کو کیوں تیار ہوگئے؟۔
وزیراعظم نے کہا عمران خان نے لسبیلہ حادثے کے حوالے سے تنقیدی ٹویٹس کروائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جنہوں نے پالا انہوں نے انہی پرحملہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج اور سربراہ آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس سے متعلق کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے پریس کانفرنس مجھ سے پوچھ کر کی تھی۔
شہباز شریف نے کہا 2014 کے لانگ مارچ کی وجہ سے چینی صدرپاکستان نہیں آسکے تھے، میں راحیل شریف کے پاس گیا، ہرطرف دہشتگردی تھی پاک فوج نےقربانیاں دیکراس کوکنٹرول کیا۔