سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا۔

دوست محمد مزاری کے کزن شہباز مزاری نے بھی گرفتاری کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے دوست محمد مزاری داداد کی عیادت کیلئے اسپتال آئے ہوئے، جہاں سے اینٹی کرپشن ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوست محمد مزاری کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، گرفتاری سے متعلق کوئی بھی معلومات خاندان کو فراہم نہیں کی جارہیں۔