پاکستان اور نیدرلینڈز آج مدمقابل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ آج نیدرلینڈز سے ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہا ہے۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق مقابلہ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم میں حیدر علی کی جگہ اب فخر زمان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کے بعد ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

پاکستان کے لئے اگر مگر کا کھیل

بھارت اور زمبابوے سے شکست کے بعد پاکستان کو اب اپنے تمام میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوں گے۔

نیدر لینڈز کے بعد پاکستان جنوبی افریقا اور بنگلا دیش سے مدمقابل آئے گا۔

ایک بھی میچ میں شکست پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردے گی۔ اس کے علاوہ آج شام بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیتنا بھی ضروری ہے۔