’’نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا‘‘
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے.
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لے، غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام اسلام آباد کے اندر سےنکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی، نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہا ہے میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا، جمعہ کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔