تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا روٹ کیا ہوگا؟

تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر لانگ مارچ کے روٹ اور مختلف مقامات پر پڑاؤ کے پلان کا اعلان کردیا ہے ۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لانگ مارچ کا روٹ پلان واضح کیا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ کہ جمعے کو تحریک انصاف کا لانگ مارچ لبرٹی چوک سے آزادی چوک پہنچے گا۔

 

لانگ مارچ کے دوسرے روز کا آغاز شاہدرہ سےکریں گے جب کہ اختتام کامونکی پر ہوگا۔

اسد عمر نے بتایا کہ لانگ مارچ پیر کے روز گوجرانوالہ سے سیالکوٹ پہنچے گا۔

جس کے بعد گجرات، لالہ موسی اور کھاریاں کے بعد جہلم جائیں گے، لانگ مارچ جہلم سے راولپنڈی پہنچے گا۔

تحریک انصاف کے اعلان کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا 5 نومبر کو پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں گے لیکن ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔