ارشد شریف پاکستانی صحافت کے آئیکون تھے ۔عائشہ سید ۔
ارشد شریف پاکستانی صحافت کے آئیکون تھے ۔عائشہ سید ۔
راولپنڈی ( پ ر)
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی ویمن ونگ پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے ارشد شریف شہید کی والدہ اور بیوی سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف پاکستانی صحافت کے ائیکون تھے۔۔نبی پاک کے فرمان کے مطابق مسلمان کی جان کی حرمت خانہ کعبہ سے زیادہ ہے۔ لیکن اس وقت انسان کی قیمت دن بدن گرتی جا رہی ہے، جبکہ ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ ہماری حکومت اگر اسی کیس کو بنیاد بنا کر مجرموں کو نشان عبرت بنا دے تو آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو جائے۔
اگر ارشد شریف کے قتل ناحق کی گتھی سلجھ گئی تو بہت سے معاملات کھل جائیں گے ۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین مطالبہ کرتی ھے کہ اس گندے خونی کھیل کے کردار اپنے گھناؤنے چہروں کے ساتھ بے نقاب کئے جائیں۔۔
ہم حکومت پاکستان سے یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ارشد شریف کی مظلومانہ موت کی شفاف تحقیقات کروائے اور قوم کے سامنے اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔ کینیا کی حکومت نے جو اسٹیٹمینٹ دی ہے، ہماری قوم کو اس پر بالکل بھی اعتماد نہیں۔