مریم نواز نے صحافی ارشد شریف سے متعلق ٹوئٹ پر معذرت کرلی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صحافی ارشد شریف سے متعلق اپنے ٹوئٹ پر معذرت کرلی۔
ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا بلکہ یہ ماضی سے سبق سیکھنے پر تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹ ہٹا رہی ہوں اور اس سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میرا ہرگز ایسا ارادہ نہیں تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میری دعا ہے کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔