’’لاڈلے کا مقابلہ قانون سے ہے اُسے سرنگوں ہونا پڑے گا‘‘

سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاڈلے کا مقابلہ قانون سے ہے اُسے سرنگوں ہونا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس میں فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قانون جب کہ بنی گالہ کے مکین کو جنون پر یقین ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ جب مقابلہ قانون اور جنون کا ہو تو جیت قانون کی ہی ہوتی ہے۔ فیصلے مقبولیت یا خوبصورتی کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ پر دئیے جاتے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ لاڈلے کا مقابلہ قانون سے ہے اُسے سرنگوں ہونا پڑے گا، توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ثاقب نثار کے لیے بھی چیلنج ہے۔ سچائی دیانت اور جہاد کا علم بردار ایبسلوٹلی مستند چور اور جھوٹا ثابت ہوگیا۔