حکمران اتحاد امپائر کو ساتھ ملا کر بھی انتخابات نہیں جیت سکا،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد امپائر کو ساتھ ملا کر بھی انتخابات نہیں جیت سکا۔

سرگودھا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز مستقبل کے لیڈرز کی نرسریاں ہیں، سیاسی قائدین خطاب کرسکتے ہیں۔

سیاسی جلسے کے انعقاد سے روکنے پر انھوں نے گورنر پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہا گورنر کو کس نے اجازت دی کہ سیاسی رہنماؤں کو طلبہ سے خطاب سے روکے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چند روز میں لانگ مارچ کا اعلان کرنے لگا ہوں۔ چوروں کی غلامی سے بہترہے کہ میں مرجاؤں، انسان کومرجاناچاہئے بجائے ان چوروں کی غلامی کرے،کسی ملک میں اوپر چوروں کو مسلط کردیں یہ تباہ ہوجائیگا۔

عمران خان نے شریف اور زرداری خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پرچوری کی کتابیں لکھی گئی مگر یہاں نیب انہیں پکڑنے کے بجائےآصف زرداری کے کیسزختم کرتی جارہی ہے۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ ملک پر چورمسلط کردیں تو دشمنوں کی ضرورت نہیں، میں نے کرکٹ میں سبق سیکھاتھا کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے۔