شاہین شاہ آفریدی کے یارکر نے حضرت اللہ زازئی کی ایڑی توڑ ڈالی
افغان اوپنر کو ساتھی کھلاڑی کی پشت پر اٹھا کر پویلین جانا پڑا
ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے یارکر نے حضرت اللہ زازئی کی ایڑی زخمی کردی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے خلاف شاہین شاہ آفریدی اپنے پورے جوبن میں نظر آئے ۔
شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں افغان بلے باز میں ان کے ایک یارکر نے افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز کی ایڑی توڑ دی۔
آؤٹ ہونے کے بعد زازائی کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہیں کریز پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی لیکن اس کے باوجود وہ چل نہیں پائے، جس کے بعد زازائی کو ایک ساتھی کرکٹر کمر پر اٹھا کر میدان سے باہر لے گیا۔

میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے ساتھ ہوگا، 23 اکتوبر کو میلبرن کھیلے جانے والے میچ کے لئے بھارتی ٹیم نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
بھارتی بلے باز شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ نسیم شاہ اور حارث رؤف کی طوفانی بولنگ سے بچنے کی بھی پریکٹس کررہے ہیں۔