ایم کیو ایم کی وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عمل نہ ہونے کی شکایت
ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے ہمراہ گورنر شندھ کامران ٹیسوری بھی تھے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی کے رویے پر وزیراعظم سے شکایت کی اور انہیں معاہدے یاد دلائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی پیپلز پارٹی سے معاہدوں کی ضامن تھی لیکن ان معاہدوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور صوبائی حکومت سے معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے
وزیراعظم نے وفد کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطالبات پر جلد عمل درآمد کرائیں گے۔