پاکستان سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی توقع ہے، امریکا
امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تمام عسکری اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ويدانت پٹيل نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق امريکی صدر کے بيان پر تبصرہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے لئے چھوڑتا ہوں لیکن يہ ضرور کہوں گا کہ امريکا ايک محفوظ خوش حال پاکستان ديکھناچاہتا ہے.
امریکا کا پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر اعتماد
پاکستانی سفير مسعودخان کی امریکی محکمہ خارجہ ميں طلبی پر ويدانت پٹيل نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتيں معمول کاعمل ہے، نجي سفارتي ملاقاتوں پرتبصرہ نہيں کرتے۔
’امریکا کااصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے‘
پاکستان میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی ٹی پی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ويدانت پٹيل نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا، اس لیے علاقائی استحکام اور سلامتی کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی جیسے خطرات کا مقابلہ کرنا پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔
جوہری اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار
ويدانت پٹيل نے کہا کہ پاکستان سے تمام عسکری اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی توقع ہے، اس سلسلے میں ہم تعاون کے لئے تیار ہیں۔