علی موسیٰ گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی جیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مشترکہ جیت ہے۔
وزہراعظم کا کہنا تھا کہ ملتان کےعوام نے ایک بار پھر گیلانی خاندان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی خالی کردہ نشست این اے 157 پر ضمنی انتخاب ہوا جس پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحب زادے موسیٰ گیلانی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحب زادی مہربانو قریشی کو شکست دے دی۔
غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82 ہزار 141 ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھیے: ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 8 اور پیپلزپارٹی 2 نشستوں پر کامیاب
واضح رہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق تحریک انصاف 8 اور پیپلزپارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست ن لیگ کے حصے میں آئی۔