خاران میں سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کی کارروائی،4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشت دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) بلوچستان کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر خاران کے علاقے زیریں جنگل میں کارروائی کی ۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد نوشکی ایف سی کیمپ پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ مبینہ دہشتگرد خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔