ضمنی انتخابات: تحریک انصاف 8 اور پیپلزپارٹی 2 نشستوں پر کامیاب

قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق تحریک انصاف 8 اور پیپلزپارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست ن لیگ کے حصے میں آئی۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوا ان میں خیبر پختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔

ضمنی انتخابات کے لئے 11 حلقوں میں 2 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز اور 9 ہزار 869 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے، 747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 694 حساس قرار دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔

غیرحتمی غیر سرکاری نتائج

این اے22 مردان: تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 76 ہزار 681 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کے محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 24 چارسدہ: تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج عمران خان 78 ہزار 589 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان 68 ہزار 356 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 31پشاور: تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ اے این پی کےغلام احمد بلور32 ہزار 253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

 

این اے 108 فیصل آباد: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 99 ہزار 841 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ عابد شیر علی 75 ہزار 246 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 90 ہزار ووٹ 180 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب دوسرے نمبر پر رہی۔

این اے157ملتان: تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوارمہر بانو 82 ہزار 141 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔ حلقے میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ44.22 فیصد رہا۔

این اے237 کراچی: غیرختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 22 ہزار493 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔

این اے 239 کراچی: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمران خان جیت گئے جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار نیئر رضا دوسرے نمبر پر ہے۔

 

 

پی پی 153 شیخوپورہ: تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار 40 ہزار 40829 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 37 ہزار 712 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 168 بہاولنگر: غير حتمی غير سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر خان 59 ہزار 957 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امان اللہ 40 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی209خانیوال: غیر ختمی نتائج کے مطابق تحریک اںصاف کے فیصل خان 71 ہزار 156 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری ضیاء الرحمان دوسرے نمبر پر رہے۔